1 May 2012



.رات کیا سوئے کہ باقی عمر کی نیند اڑ گئی
TM.خواب کیا دیکھا کہ دھڑکا لگ گیا تعبیر کا


.اب میں پوشاکِ فقیری میں بھی آ سکتا ہوں

TM.میرے کاسے میں تیری ذات بھی ہو سکتی ہے



.خود کلامی کی خیر ہو ورنہ

TM.ضبط مجھ کو  نگل گیا ہوتا





.ہتھیلیاں تو مل ہی گئیں تھیں
TM.بس لکیروں کا ملال رہ گیا


.واعظ خطا معاف کہ رندان مے کدہ

TM.دل کے سوا کسی کا کہا مانتے نہیں

.ہوں گے کچھ اور بھی اسباب تباہی کے مگر 
TM.خوش گمانی بھی کہیں کا نہیں رہنـے دیتی


ہم پہ رنگ و روغن کیا؟ تصویریں کیا؟

TM.گھر کے پچھلے حصے کی دیوار ہیں ہم


.رکھ اِسی لمحہ موجود و میسّر پہ یقیں

TM.آج ہی مِل لے اُسے عمر کی مہلت پہ نہ جا




.اپاہج اور بھی کر دیں گی یہ بیساکھیاں تجھ کو 
TM.سہارے آدمی سے استقامت چھین لیتے ہیں


.طعنہ اہل جہاں کی مجھے پرواہ کب تھی

TM.تم بھی ہنستے ہو میرے حال پہ رونا یہ ہے


.اب تو زندوں میں نہی کوئ بھی سننے والا

TM.میں نے اے اہل قبور ! اک غزل لکھی ہے


.ہم تو جیسے کہ کنارے پہ کھڑے ہوتے ہیں
TM.وہ اداسی ہے کہ بس بات ملے رونے کو


.بہروں کی انجمن میں نہ گا درد کی غـزل
ا
TM.ندھوں کو مت دکھا،گریباں پھٹا ھوا


.ہم نے ادب کے تقاضوں میں

TM.دل کو بارہا رسوا کیا


.خواب،  امید،  تمنائیں،  تعلق،  رشتے

TM.جان لے لیتے ہیں آخر یہ سہارے سارے


.دل ہی عیار ہے بے وجہ دھڑک اٹھتا ہے 

TM.ورنہ افسردہ ہواؤں میں بلاوا کیسا


.چہچہاتے تھے ہواؤں میں اڑا کرتے تھے

TM.زندگی یاد ہے ہم تجھ کو جیا کرتے تھے


.زندگی، ایک چھوٹی سی رُوداد 

TM.ملتے جانا، بچھڑتے جانا ھے


.کوئ اس دور میں، وہ آئینہ تقسیم کرے

TM.جس میں باطن بھی نظر آتا ھو ظاہر کی طرح


.میں کہاں رات کا مسافر تھا 

TM.چاند خود آکے بس گیا مجھ میں


.بنانا پڑتا تھا اکثر بگاڑ کر خود کو

TM.میں نے رکھ ہی دِیا توڑ تاڑ کر خود کو


.ہنر تکمیل سے پہلے مصور بھی چھپاتا ہے 

TM.ذرا تم بھی چھپا رکھو مجھے تعمیر کرنے تک


.کسی حِصار میں گُزری ہوئی حسیں شامیں

TM.پھر اک وہ شب ہِجر، جو ہر شام پہ بھاری


.وہ قحطِ مخلصی ہے کہ یاروں کی بزم میں

TM.غیبت نکال دیں تو فقط خامشی بچے



.کیا اسی کا نام ہے رعنائیٔ بزم حیات
TM.تنگ  کمرہ   سرد  بستر   اور  تنہا  آدمی


.عشق پابند وفا ہے نہ کہ پابند رسوم

TM.سر جھکانے کو نہیں کہتے ہیں سجدہ کرنا


.اُس اک اشک سے قائم ہے آبرو غم کی
TM.جو دل میں ڈوب گیا آنکھ سے رواں نہ ہوا



.بتا اے اجنبی تُو کون ہے؟ مانوس ہے چہرا
TM.ارے اُف!!  میں آئینے کے بالمقابل تھا



.یہ تو پوچھ اس سے جس پر یہ بلا گزری ہے
TMکیا خبر تجھ کو کہ کیا ہے شب ہجراں جاناں؟


.لوگ ہیں سب خزاؤں جیسے

TM.اور تُو واحد بہار ہے میری